ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی:بی جے پی حزب مخالف کا کردار ادا کرنے میں ناکام : اگلے انتخابات میں امیدوار اتاریں گے : ہندو مہاسبھا

اُڈپی:بی جے پی حزب مخالف کا کردار ادا کرنے میں ناکام : اگلے انتخابات میں امیدوار اتاریں گے : ہندو مہاسبھا

Sat, 08 Apr 2017 22:05:26    S.O. News Service

اُڈپی:8/اپریل(ایس اؤنیوز)ریاست میں بی جے پی حزب مخالف کا رول ادا کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے، اب وہ ایک غیر متحرک گروپ بن گئی ہے، ریاست میں ہورہے ضمنی انتخابات میں تمام سیاسی پارٹیاں روپیوں کی ندیاں بہا نے کا اکھیل بھارت ہندو مہا سبھا کے ریاستی صدر سبرامنیا راجو نے الزام لگایا۔

اُڈپی میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست میں آئندہ ہونے والے ہندو مہاسبھا اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارے گی ، بہتر امیدواروں کو ڈھونڈ کر الیکشن لڑنے کی بات کہی۔ مہا سبھا کے تنظیمی طورپر اُڈپی ضلع میں جو پیچیدگی ہے اس کو بات چیت کے ذریعے حل کرلیا جائے گا، آئندہ دنوں میں عہدیداران کو نامزد کرنے کی بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ رام مندر کی تعمیر بھارتیوں کے لئے ایک جذباتی مسئلہ ہے، عدالت اس میں مداخلت نہ کرے، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ یہ مسئلہ کورٹ سے باہر حل کرلیں۔ جس کے مطابق ہم نے بات چیت کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے، کچھ پارٹیاں معاملے کو انتخابات کے موقع پر استعمال کرتے ہوئے سیاست کرنے کا الزام لگایا۔ پریس کانفرنس میں ریاستی ورکنگ پرسیڈنٹ راجیش پوترن ، روہیت کمار، دھرمیندر، سمرتھ بھٹ، پرتیش وغیرہ موجود تھے۔


Share: